پی آئی اے، پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیز کی نجکاری، پاکستان سٹیل ملز کی بحالی کا پلان تیار

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے)، پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیز کی نجکاری اور پاکستان سٹیل ملز کی بحالی کا پلان تیار کر لیا گیا۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی نجکاری دسمبر میں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، قومی ایئرلائن کی نجکاری کیلئے فنانشل ایڈوائرز کی تعیناتی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

قومی ایئر لائن کمپنی کے ذمہ قرض، حکومتی گارنٹیز اور دیگر ایشوز کو حل کرنے کا پلان تیار ہے، پی آئی اے کے ساتھ ملحقہ اداروں کی نجکاری نہیں کی جائے گی۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان سٹیل ملز کی بحالی کیلئے سرمایہ کاروں سے رابطے کر رہے ہیں، نجکاری کمیشن کے مطابق پاکستان سٹیل ملز کی نجکاری موجودہ صورتحال میں نہیں ہو سکتی، سرمایہ کاروں کو راغب کر کے سٹیل ملز پروڈکشن اور صلاحیت کو بڑھایا جائے گا۔

وزارت خزانہ ذرائع کے مابق پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیز کی نجکاری کیلئے نجی شعبہ کے ساتھ بات چیت ہو رہی ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں