آرمی چیف، نگران حکومت کے اقدامات سے روپیہ مستحکم ہو رہا ہے: گوہراعجاز

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نگران وفاقی وزیر صنعت و تجارت گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ آرمی چیف اور نگران حکومت کے اقدامات سے ڈالر کی قدر میں کمی روپیہ مستحکم ہو رہا ہے۔

دنیا نیوز کے پروگرام "دنیا کامران خان کے ساتھ" میں گفتگو کرتے ہوئے نگران وفاقی وزیر صنعت و تجارت گوہر اعجاز نے کہا کہ نگران حکومت کے اقدامات سے حالات بہتر ہو رہے ہیں، ڈالر کی وجہ سے بجلی، پٹرول کی قیمتیں بڑھیں، مہنگائی پر قابو پانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے عام آدمی تکلیف میں ہے، گزشتہ پندرہ ماہ میں روپے کی قدر میں کمی ہوئی، ہماری نیت صاف ہے، جب پالیسی بہتر ہو جائے گی تو چوری کی گنجائش نہیں ہو گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں