لاہور ایئر پورٹ پر کولمبو جانے والی خاتون مسافر سے 738 گرام ہیروئن برآمد

لاہور: (دنیا نیوز) ایئرپورٹس سکیورٹی فورس کی لاہور ایئرپورٹ پر کارروائی، کولمبو جانے والی خاتون مسافر سے 738 گرام ہیروئن برآمد ہو گئی۔

ترجمان اے ایس ایف کے مطابق خاتون نے ہیروئن اپنے پیٹ کے نیچے بیلٹ کے ساتھ باندھ رکھی تھی۔

ملزمہ کو ابتدائی تفتیش کے بعد منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کیلئے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں