عام انتخابات: پیپلز پارٹی کی جانب سے کراچی کے کئی حلقوں میں نئے چہرے اتارنے کا امکان

کراچی: (دنیا نیوز) آئندہ عام انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے کراچی کے کئی حلقوں میں نئے چہرے انتخابی میدان میں اتارے جانے کا امکان ہے۔

پیپلز پارٹی کی پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں سندھ میں عام انتخابات کیلئے امیدواروں کے انتخاب کے حوالے سے غور و فکر کیا گیا، لاڑکانہ سے حال ہی میں شامل ہونے والے عادل الطاف کو پیپلز پارٹی کا صوبائی نشست، نذیربگھیو کو رتو ڈیرو سے قومی اسمبلی، نوشہرو فیروز سے فیروز جمالی کو پیپلز پارٹی کا ٹکٹ ملنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق حیدر آباد ڈویژن کے 6 اضلاع میں امیدواروں کا انتخاب مکمل کر لیا گیا، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈوالہ یار کیلئے بھی امیدواروں کو فائنل کر لیا، شکارپور، دادو سے پیپلز پارٹی امیدواروں کا حتمی انتخاب نہیں ہوا، کشمور، جیکب آباد میں قومی و صوبائی نشستوں پر امیدواروں کی تبدیلی کا امکان ہے، سانگھڑ سے امیدواروں کے انتخاب کو موخر کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں