ادیب، شاعر، محقق اور انسانی حقوق کے کارکن احمد سلیم خالق حقیقی سے جا ملے

لاہور: (دنیا نیوز) پنجابی و اردو کے سینئر ادیب، شاعر، محقق اور انسانی حقوق کے کارکن احمد سلیم اسلام آباد میں انتقال کر گئے۔

احمد سلیم کی عمر 78 برس تھی، وہ کچھ عرصے سے جگر کے عارضے میں مبتلا تھے، انہیں لاہور میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

احمد سلیم 1945ء میں منڈی بہاؤالدین کے علاقے میانہ گوندل میں پیدا ہوئے تھے، وہ نیشنل عوامی پارٹی کا بھی حصہ رہے، 1971ء میں مشرقی پاکستان میں آپریشن کی مخالفت کرنے پر احمد سلیم کو جیل بھی جانا پڑا۔

انہوں نے اردو اور انگریزی کی درجنوں کتابیں لکھیں، ملک کی سیاسی تاریخ پر ان کی گہری نظر تھی، مرحوم نے پاکستانی اخبارات سے ملکی تاریخ کے اہم واقعات 4 جلدوں میں اکٹھے کیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں