محمد رضوان کی سکین رپورٹ کا ماہرین سے معائنہ کرانے کا فیصلہ

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی سکین رپورٹ کا ماہرین سے معائنہ کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سکین رپورٹ کا انگلینڈ میں کنسلٹنٹ سے معائنہ کرایا جا رہا ہے، پی سی بی طریقے کار کے مطابق مشاورت مکمل کر رہا ہے، معائنہ اور مشاورت کے بعد ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بقیہ میچز میں شرکت کا فیصلہ ہو گا۔

واضح رہے کہ محمد رضوان ٹانگ کی تکلیف کا شکار ہیں، دو روز قبل ان کا سکین کرایا گیا تھا، محمد رضوان کی نیوزی لینڈ کے خلاف بقیہ میچز میں شرکت مشکوک ہے۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں