اسرائیلی بمباری سے 24 گھنٹوں میں 33 فلسطینی شہید، 70 زخمی

غزہ: (دنیا نیوز) غزہ میں صہیونی فورسز کی وحشیانہ دہشت گردی جاری ہے، اسرائیلی بمباری کے باعث 24 گھنٹوں میں 33 فلسطینی شہید جبکہ 70 سے زائد زخمی ہو گئے۔

غزہ کے نصیرات کیمپ، خان یونس اور رفاہ پر اسرائیلی بمباری سے 15 سے زائد فلسطینی شہید ہو گئے، اسرائیلی فورسز کی تلکرم اور جنین میں بمباری کے باعث 16 سے زائد فلسطینیوں کے شہید ہونے کی اطلاعات ہیں۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق شہداء کی مجموعی تعداد 34 ہزار 388 تک پہنچ گئی جبکہ 77 ہزار 437 فلسطینی زخمی ہیں، غزہ میں عمارتوں کے ملبے اور گندگی کی وجہ سے بیماریاں اور وبائی امراض پھیلنے کا خطرہ ہے۔

دوسری جانب نائب سربراہ حماس خلیل الحیا نے کہا ہے کہ اسرائیل کا جنگ بندی مذاکرات سے متعلق جواب موصول ہوا ہے، حماس اسرائیل کی جانب سے موصول جواب کا جائزہ لے رہا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں