کوسٹ گارڈزکی کارروائیاں: چھالیہ، گٹکا،غیر ملکی سگریٹ برآمد،12 تارکین وطن گرفتار
کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان کوسٹ گارڈز نے کارروائی کرتے ہوئے چھالیہ، گٹکا اور غیر ملکی سگریٹ برآمد کرلی جبکہ 12 تارکین وطن گرفتار کرلیے۔
ترجمان کوسٹ گارڈز کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈزنے انٹیلیجنس ذرائع کی بنیادپرکوئٹہ کراچی شاہراہ پر وندر کے مقام پر کارروائی کی، کوئٹہ سےکراچی آنے والی مسافرکوچ سے5490 کلوگرام چھالیہ برآمد کرلی گئی۔
ترجمان کا بتانا ہے کہ کارروائی کے دوران 533 پیکٹ گٹکا اور591 اسٹکس غیر ملکی سگریٹ بھی برآمد کیاگیا جبکہ ایک اور کارروائی گوادر پنوان چیک پوسٹ پر کی گئی جہاں مختلف مسافر کوچزسے12 غیر قانونی تارکین وطن کو بھی گرفتارکیا گیا ہے۔
ترجمان کوسٹ گارڈز کے مطابق گرفتارتمام افراد بغیر کسی قانونی دستاویزات اور راہداری کے غیر قانونی طریقہ سے پاکستان سے ایران جانے کی کوشش کر رہے تھے، تمام افراد کو مزید تفتیش اور دیگر قانونی کارروائی کےلیے ایف آئی اے حکام کے حوالے کر دیا گیا۔