جے یو آئی کی مرکزی مجلس شوریٰ کا دو روزہ اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد:(دنیا نیوز)جے یو آئی کی مرکزی مجلس شوریٰ کا دو روزہ اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا۔

مرکزی ترجمان جے یو آئی کے مطابق جمعیت علماء اسلام (ف) کی مرکزی مجلس شوریٰ کےاجلاس کی صدارت مولانا فضل الرحمن کریں گے، اجلاس میں حکومتی و اپوزیشن رہنماؤں کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقاتوں پر بھی غور وخوض ہوگا۔

ترجمان جے یو آئی کا کہنا ہے کہ مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس مستقبل کی سیاست کا رخ متعین کرے گا، عوامی اسمبلی کی تحریک اور بلوچستان و کے پی میں امن و امان کی صورتحال بھی زیر بحث آئے گی۔

محمد اسلم غوری کا مزید کہنا ہے کہ مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس میں بین الاقوامی حالات خصوصاً فلسطین و افغانستان کی موجودہ صورتحال پر بھی غور ہوگا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں