بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار میگا واٹ سے متجاوز، 14 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ

اسلام آباد: (دنیا نیوز)ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار میگا واٹ سے متجاوز کر گیا جس کے باعث مختلف شہروں میں 14 گھنٹے تک کی بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق ملک میں بجلی کی طلب 26 ہزار میگاواٹ ہے جبکہ بجلی کی پیداوار 19 ہزار 929 میگاواٹ ہے اس طرح بجلی کا شارٹ فال6ہزار70میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے۔

پن بجلی ذرائع سے 6ہزار900 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے اور سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 700 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں جبکہ نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 7 ہزار988 میگاواٹ ہے۔

اسی طرح ونڈ پاور پلانٹس سے1000 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے اور سولر پاور پلانٹس سے199،بگاس سے 142اورنیوکلیئر پاور پلانٹس سے 3 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔

بجلی کے شارٹ فال کے باعث ملک بھر میں 8 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے جبکہ لائن لاسز والے علاقوں میں 12 سے 14 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں