نان فائلرز کیخلاف کریک ڈاؤن جاری، 2 لاکھ 10 ہزار موبائل سمز بلاک

اسلام آباد: (دنیا نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے نان فائلرز کی سمز بلاک کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق اب تک 2 لاکھ 10 ہزار نان فائلرز کی موبائل سمز بلاک کی گئیں ہیں جبکہ 61 ہزار 996 سمز ٹیکس ریٹرن جمع کروانے پر بحال کیں۔

ذرائع نے بتایاکہ ٹیلی کام کمپنیوں کو روزانہ کی بنیاد پر 5 ہزار موبائل سمز کا ڈیٹا بھیجا جا رہا، مجموعی طور پر 5 لاکھ 6 ہزار 6 سو 71 نان فائلزز کی سمز بلاک ہوں گی۔

یاد رہے کہ مجموعی طور پر ایف بی ار نے 5 لاکھ 6 ہزار 6 سو 71 نان فائلزز کی سمز بلاک کرنی ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں