خاتون کی پالتو کتے کیلئے سونے کی چین خریدنے کی ویڈیو وائرل

چیمبور: (ویب ڈیسک) بھارت میں خاتون نے اپنے پالتو کتے کیلئے ڈھائی لاکھ روپے مالیت کی سونے کی چین خرید لی جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انسٹاگرام پر بھارت کے شہر چیمبور میں جیولر نے ویڈیو شیئر کی جس میں خاتون شلدانہ کو اپنے پالتو کتے کیلئے سونے کی چین پسند کرتے دکھایا گیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پالتو کتا بھی جیولری سٹور میں موجود ہے، خاتون اپنے پالتو کتے کو سونے کی ایک چین پہناتی ہیں جس کی مالیت ڈھائی لاکھ بھارتی روپے بتائی گئی ہے۔

جیولری سٹور کے مالک نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انسٹاگرام پر لکھا کہ ہماری سرپرست نے اپنے پیارے کتے کی سالگرہ کو ایک خاص انداز میں منانے کا فیصلہ کیا اور انہوں نے ایک شاندار سونے کی چین کا انتخاب کیا۔

کتے کو سونے کی چین پہنانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی اور صارفین کی جانب سے ویڈیو کو خوب سراہا جا رہا ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ خوبصورت ویڈیو ہے، دوسرے نے لکھا کہ ’اپنے پالتو کتے کا ایسے ہی خیال بھی رکھنا۔‘

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں