کوئٹہ سمیت بلوچستان میں محرم الحرام کے حوالے سے انتظامات مکمل

کوئٹہ: (ثمن اسماعیل) کوئٹہ سمیت بلوچستان میں محرم الحرام کے حوالے سے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے۔

محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں 7 اور 10 محرم کو موبائل اور انٹر نیٹ سروس بند رہے گی، موبائل اور انٹرنیٹ سروس صبح 6 سے رات 12بجے تک بند رہے گی جبکہ کچی ،جھل مگسی، جعفرآباد اور اوستہ محمد میں 9اور 10 محر م کو موبائل سروس بند ہو گی۔

صوبائی محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ یوم عاشور پر کوئٹہ میں 8 ہزار سے زائد اہلکار تعینات ہوں گے ، پاک فوج کی 5 پلاٹون کیو آر ایف سٹینڈ بائی رہے گی۔

واضح رہے کہ صوبے کے سات اضلاع میں یکم سے دس محرم تک دفعہ 144 نافذ ہے، دفعہ 144کے تحت موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں