پی ٹی آئی نے ریفرنس بھیجنے کا فیصلہ کرنے پر مجبور کیا: طلال چودھری

اسلام آباد: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما طلال چودھری نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ریفرنس بھیجنے کا فیصلہ کرنے پر مجبور کیا ہے۔

طلال چودھری نے کہا کہ آج بھی پی ٹی آئی والے ریاست مخالف سرگرمیوں پر فخر کرتے ہیں، ریفرنس حکومت بھیجے گی لیکن فیصلہ سپریم کورٹ کرے گی، ریاست کے مفاد میں تمام معلومات سپریم کورٹ کو بھیجیں گے، مسلم لیگ (ن) نے ریاست کے لئے سیاسی نقصان برداشت کیا۔

انہوں نے کہا کہ نومئی کے واقعات میں ملوث عناصر کو سزائیں ملنی چاہئیں، پی ٹی آئی نے انتشار کی سیاست کو ترک نہیں کیا، ہم نے کبھی ریاست مخالف نعرے نہیں لگائے اور نہ ہتھیار اٹھائے، مسلم لیگ(ن) سیاست کا مقابلہ سیاست سے کرنے پر یقین رکھتی ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں