ن لیگ کو بڑا جھٹکا، پیپلز پارٹی پی ٹی آئی پر پابندی کی مخالفت کرے گی

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ن لیگ کو بڑا جھٹکا، پیپلز پارٹی پی ٹی آئی پر پابندی کی مخالفت کرے گی۔

ذرائع پیپلز پارٹی کے مطابق ن لیگ نے پی ٹی آئی پر پابندی عائد کرنے کے معاملے پر پیپلز پارٹی کو اعتماد میں نہیں لیا، ن لیگ نے عارف علوی، بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور قاسم سوری کے خلاف آرٹیکل 6 کی کارروائی کے بارے میں بھی پیپلز پارٹی کو اعتماد میں نہیں لیا۔

یہ بھی پڑھیں: رضا ربانی نے پی ٹی آئی پر پابندی جمہوری کے اصولوں کیخلاف قرار دیدی

پیپلز پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ نے سپریم کورٹ میں نظر ثانی پٹیشن دائر کرنے کے معاملے پر بھی پیپلز پارٹی کو اعتماد میں نہیں لیا، ن لیگ کے تینوں فیصلوں کے بارے میں پیپلز پارٹی کی سینئر قیادت تاحال لاعلم ہے۔

ذرائع پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ مذاکراتی ٹیم کے ارکان کو بھی ن لیگ کے فیصلوں کے بارے کچھ نہیں پتہ، اگر ہماری پارٹی کو اعتماد میں لیا گیا ہوتا تو ہمیں ضرور پتہ ہوتا۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماؤں کی پی ٹی آئی پر پابندی کے فیصلے کی مخالفت

پیپلز پارٹی کی مذاکراتی ٹیم کے ارکان کا کہنا ہے کہ ہماری معلومات کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو کو بھی ن لیگ نے اعتماد میں نہیں لیا، پیپلز پارٹی اس معاملے پر مشاورت کرے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں