کلر کلہار موٹروے پر کار ٹرک سے ٹکرا گئی، ماں بیٹا جاں بحق

کلرکہار:(دنیا نیوز) موٹروے پر بھٹی گجر کے قریب کار ٹرک سے ٹکرانے سے ماں بیٹا جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں 2 بچوں سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے، ایک بچی کی حالت تشویشناک ہے، حادثہ کار ڈرائیور کے سو جانے کی وجہ سے پیش آیا، تمام زخمیوں کو ٹراما ہسپتال کلرکہار منتقل کر دیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ حادثہ میں 45 سالہ ساجدہ اور 17 سالہ بیٹا جبران  موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے، کار میں ایک ہی فیملی کے افراد سفر کررہے تھے ، حادثے کا شکار فیملی کے افراد راوی روڈ لاہور کے رہائشی بتائے گئے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ زخمیوں میں گھر کا سربراہ اسجد، بیٹا حریرہ اور 14 سالہ بیٹی حرین شامل ہیں، 2 شدید زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد راولپنڈی ریفر کر دیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں