خیبرپختونخوا اسمبلی: تمباکو ٹیکسزمیں کمی کیلئے فنانس بل میں ترامیم پیش
پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا اسمبلی میں تمباکو ٹیکسزمیں کمی کے لیے فنانس بل میں ترامیم پیش کر دی گئیں۔
تمباکو ٹیکسزمیں کمی کے لیے اسمبلی میں پیش کیے گئے فنانس ترمیمی بل کے نئے مسودہ کے تحت ورجینا ٹوبیکو پر ٹیکس 50 روپے سے کم کر کے 25، سفید پتا پر 30 سے کم کر کے 15 روپے کر دیا گیا۔
مسودہ کے مطابق بجٹ پیش کرتے وقت تمباکو پر ایکسائز ڈیوٹی 50 روپے نافذ کی گئی تھی، ٹیکس میں تمباکو پر سالانہ دس روپے اضافہ خود بخود کیا جائے گا۔