شہر قائد میں مطلع ابر آلود، آج بھی ہلکی بوندا باندی کا امکان

کراچی: (رطابہ عروس) شہر قائد میں مطلع جزوی ابرآلود ہے جس کے باعث آج بھی کراچی میں ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔

موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں جنوب مغربی سمت سے 24کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 82 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں