جنوبی سوڈان کی باسکٹ بال ٹیم نے اولمپکس کی تاریخ میں پہلا میچ جیت لیا

پیرس: (ویب ڈیسک) 2011 میں آزادی حاصل کرنے والے ملک جنوبی سوڈان نے اولمپکس کی تاریخ میں اپنا پہلا میچ جیت لیا۔

پیرس اولمپکس میں باسکٹ بال کے مقابلوں میں جنوبی سوڈان نے پیورٹو ریکو کو 79-90 سے ہرایا، یہ اولمپکس کے ٹیم مقابلوں میں جنوبی سوڈان کی پہلی کامیابی ہے۔

جنوبی سوڈان پہلی بار کسی ٹیم ایونٹ میں شریک ہے اور یہ اس کا پہلا ہی میچ تھا جس کو جیت کر اس نے تاریخ رقم کی، سوڈان سے 2011 میں علیحدگی کے بعد یہ جنوبی سوڈان کا تیسرا اولمپک ہے، اس سے قبل ایتھلیٹکس کے انفرادی مقابلوں میں جنوبی سوڈان کے ایتھلیٹس شریک رہے تھے۔

2016 میں جنوبی سوڈان کے تین کھلاڑی ایتھلیٹکس میں شریک ہوئے، کوئی بھی پہلا مرحلہ نہیں پار کرسکا تھا، میراتھون رنر کا 82 واں نمبر رہا تھا، ٹوکیو اولمپکس میں بھی جنوبی سوڈان کے دونوں ایتھلیٹس پہلے مرحلے کو پار نہیں کرسکے تھے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں