حکومت نے ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کردی

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) حکومت نے ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کر دی، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن کے لیے ایل این جی کی قمیت میں 1.23 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی گئی ہے اور ایل این جی کی فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت 13.39 ڈالر مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی سدرن کے لیے ایل این جی کی قیمت میں 1.22 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی گئی ہے اور کمی کے بعد قیمت 13.15 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ جون میں سوئی سدرن کے لئے ایل این جی کی قمیت 14.37 ڈالر جبکہ سوئی ناردرن کے لیے ایل این جی کی قمیت 14.62 ڈالر تھی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں