پیرس اولمپکس : ملالہ یوسفزئی کی پاکستانی ایتھلیٹس سے ملاقات

پیرس : (ویب ڈیسک ) پاکستانی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے پیرس اولمپکس کے دوران پاکستانی ایتھلیٹس سے ملاقات کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملالہ یوسفزئی نے ملاقات کے دوران پاکستانی ایتھلیٹس کی حوصلہ افزائی کی اور ان کے ساتھ تصاویر بھی بنائیں۔

ملالہ نے جن ایتھلیٹس سے ملاقات کی ان میں فائقہ ریاض، جہاں آرا نبی اور احمد درانی شامل تھے،  پاکستانی ایتھلیٹس سے ملاقات کی تصویر  ملالہ نے  ویڈیو اینڈ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بھی شیئر کی۔


ملالہ یوسفزئی کے شوہر عصر ملک بھی اس موقع پر موجود تھے۔

واضح رہے کہ اس وقت سمر اولمپکس 2024 میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے  7 ایتھلیٹس پیرس میں موجود ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں