عوام 14 اگست پر جھنڈے نہیں پودے خریدیں: بشریٰ انصاری

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ اس بار 14 اگست پر جھنڈے نہیں بلکہ پودے خریدیں۔

بشریٰ انصاری نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے شیئر کردہ ایک پوسٹ میں کہا کہ اس 14 اگست پر سبز ہلالی پرچم خریدنے کے بجائے پودے خریدیں اور پاکستان کو ہرا بھرا بنائیں۔

اداکارہ نے اپنے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ یہ پیغام زیادہ سے زیادہ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر پھیلائیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ کچھ برسوں کے دوران پاکستان کے درجہ حرارت میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے، اب جون جولائی کے علاوہ دیگر مہینوں میں بھی ریکارڈ توڑ گرمی ہورہی ہے، گرمی کی شدت میں اضافے کی وجہ جنگلات کی کمی ہے، شہری علاقوں میں درخت کم ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے درجہ حرارت بڑھ رہا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں