پیرس اولمپکس : کوکوگف ، جسیکا پیگولا ٹینس ویمنز ڈبلز کے دوسرے راؤنڈ میں داخل

پیرس : (ویب ڈیسک ) امریکا کی نامور ٹینس سٹار کوکوگف اور ان کی ہم وطن جوڑی دار جسیکا پیگولا پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی پیرس اولمپکس میں ٹینس ایونٹ میں خواتین کے ڈبلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئی ۔

پیرس اولمپکس گیمز 2024 میں ٹینس ایونٹ جاری ہے جس میں شائقین کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔

ویمنز ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں امریکا کی نامور ٹینس سٹار کوکوگف اور ان کی ہم وطن جوڑی دار جسیکا پیگولا پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عمدہ کھیل پیش کیا ۔

ان دونوں نے ایلن پیریزاور ان کی ہم وطن جوڑی دار ڈاریا سیویل پر مشتمل آسٹریلین جوڑی کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 1-6 سے ہرا کر نہ صرف ٹینس ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کر دیا بلکہ دوسرے راؤنڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں