گوجرانوالہ:لڑکی سے زیادتی کی کوشش، بچاؤ کیلئے چھت سے کود گئی

گوجرانوالہ(دنیا نیوز)گوجرانوالہ کے علاقہ تھانہ ماڈل ٹاؤن کی حدود میں واقعہ گیسٹ ہاؤس میں نامعلوم شخص کی مبینہ طور پر جواں سالہ لڑکی سے زیادتی کی کوشش۔

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقہ تھانہ ماڈل ٹاؤن میں واقعہ گیسٹ ہاؤس میں نامعلوم شخص کی مبینہ طور پر جواں سالہ لڑکی سے زیادتی کی کوشش، لڑکی نے اپنی جان بچانے کی خاطر گیسٹ ہاؤس کی چھت سے چھلانگ لگا دی۔

زخمی لڑکی کو تشویشناک حالت میں فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ڈاکٹروں کے مطابق اس کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے، واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس کی نفری بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور معاملہ کا جائزہ لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر زیادتی سے متعلق کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا، مختلف پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے، تاہم ڈاکٹرز کی رپورٹ موصول ہونے کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں