خلیل الرحمان قمر کے ہنی ٹریپ کا مرکزی ملزم ننکانہ سے گرفتار

لاہور: (دنیا نیوز) معروف لکھاری خلیل الرحمان قمر کے ہنی ٹریپ کا مرکزی ملزم قانون کی گرفت میں آگیا۔

ذرائع کے مطابق آرگنائزڈ کرائم یونٹ نے خلیل الرحمٰن قمر ہنی ٹریپ کیس کے مرکزی کردار حسن شاہ کو ننکانہ سے گرفتار کر لیا جبکہ کیس کے ایک اور ملزم محمد رفیق کو پشاور سے گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ہنی ٹریپ کے ماسٹر مائنڈ حسن شاہ نے خلیل الرحمٰن قمر کی قابل اعتراض ویڈیو بھی وائرل کی تھی۔

ملزم نے پولیس کو دیئے گئے ابتدائی بیان میں دعویٰ کیا کہ خلیل الرحمٰن قمر سکرپٹ کے لیے نہیں غلط ارادے سے خاتون کے گھر گئے، خلیل الرحمٰن قمر نے نازیبا ویڈیوز کی وجہ سے اغوا کا واویلا کیا۔

پولیس نے بتایا کہ دونوں ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ خاتون آمنہ عروج سمیت 12 ملزمان کو پہلے گرفتار کیا جا چکا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں