امیر بالاج ٹیپو قتل کیس، سی آئی اے پولیس نے چالان پراسیکیوشن کو پیش کر دیا

لاہور: (دنیا نیوز) امیر بالاج ٹیپو قتل کیس میں بڑی پیشرفت ہو گئی۔

سی آئی اے پولیس نے امیر بالاج ٹیپو قتل کیس کا چالان اعتراضات دور کر کے پراسیکیوشن کو پیش کر دیا، پولیس نے 115 صفحات پر مشتمل چالان پیش کیا، اے ڈی پی پی جاوید اقبال اور اے ڈی پی پی شبیر پر مشتمل کمیٹی چالان کی دوبارہ سکروٹنی کرے گی۔

ذرائع کے مطابق چالان میں بتایا گیا کہ طیفی بٹ کی انٹر پول کے ذریعے گرفتاری عمل میں لائی جائے گی، پولیس اس کیس میں ابتک 8 ملزمان کو حراست میں لے چکی ہے، ملزمان نے پلاننگ کے تحت امیر بالاج کو قتل کیا، چالان میں مرکزی ملزم طیفی بٹ تاحال اشتہاری قرار دیئے گئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں