مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، خام تیل کی قیمتوں میں پھر اضافہ

نیویارک: (ویب ڈیسک) مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں کم ہوتی خام تیل کی قیمتوں میں پھر اضافہ ہو ہونے لگا ہے۔

برینٹ خام تیل ڈیڑھ فیصد اضافے سے 80 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گیا ہے جبکہ ٹریڈنگ کے دوران ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 76 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے۔

یاد رہے کہ حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کی شہادت کی اطلاع کے بعد غزہ اور مغربی کنارے میں شدید جھڑپوں کی اطلاعات ہیں۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی بربریت کے نتیجے میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 39 ہزار 400 ہوگئی ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں