جماعت اسلامی کا دھرنا چھٹے روز میں داخل، حکومت سے مذاکرات کا دوسرا دور آج

راولپنڈی: (دنیا نیوز) جماعت اسلامی کا مہنگائی اور مہنگے بجلی بلوں کیخلاف راولپنڈی کے لیاقت باغ میں دھرنا چھٹے روز میں داخل ہو گیا۔

جماعت اسلامی کا حکومت سے مذاکرات کا دوسرا دور آج دوپہر 3 بجے ہوگا۔

دھرنے سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ بجلی کا بل ادا کرنا اب 98 فیصد لوگوں کے لیے ناممکن ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام بجلی کا بل دیں یا بچوں کو سکولوں میں پڑھائیں؟ آج کراچی میں دھرنا شروع کرنے جارہے ہیں، لاہور میں دھرنے کا بھی جلد اعلان کیا جائے گا۔

حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ تاجر برادری ہمارے ساتھ ہے، ان کے مشورے سے ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کریں گے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں