فرانسیسی آرٹسٹ دس دن شیشے کی بوتل میں رہ کر دنیا کا انوکھا ریکارڈ بنانے کے قریب

پیرس:(ویب ڈیسک) پیرس اولمپکس کے مرکزی سٹیڈیم کے باہر ایک شیشے کی بوتل نصب ہے جس میں فرانس کے آرٹسٹ ابراہم پوائن چیول دس دن گزارنے کا انوکھا ریکارڈ بنانے کے قریب پہنچ گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ابراہم پوائن نے جس چھ میٹر لمبی اور دو میٹر چوڑی بوتل کے اندر رہنے کا اعلان کیا ہے اس میں ٹوائلٹ کی سہولت بھی موجود ہے، بوتل پیرس اولمپکس کے مرکزی سٹیڈیم کے باہر نمایاں جگہ پر آویزاں ہے جو ہرآنے جانے والے کیلئے توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے جس کے ڈھکن کو اتار کر اندر داخل ہوا جاسکتا ہے۔

ابراہم پوائن نے بوتل میں جانے سے قبل غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں یہاں پر اولمپکس مقابلوں کا ہلہ گلہ اور شور بھی سن سکوں گا اور بوتل کے اندر تمام لمحات کو بھی خوب انجوائے کروں گا، میرا بوتل میں وقت گزارنے کا مقصد اولمپکس گراؤنڈ کے باہر منفرد ریکارڈ قائم کرنا ہے۔

واضح رہے بوتل کے اندر بجلی کیلئے سولر کا انتظام کیا گیا ہے جبکہ ابراہم پوائن شیشے کی اس بوتل میں پانچ دن گزار چکے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں