پیرس اولمپکس: جنوبی اورشمالی کوریا کے کھلاڑیوں کی سیلفی کی دھوم

فرانس : (ویب ڈیسک ) پیرس اولمپکس 2024ء میں جنوبی اور شمالی کوریا کے کھلاڑیوں کی پوڈیم پر لی گئی سیلفی کی دھوم مچ گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی اور شمالی کوریا کے کھلاڑیوں کی اس تصویر کو سب سے منفرد قرار دے دیا گیا کیونکہ پوڈیم پر دونوں ممالک کے کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کیلئے گرمجوشی کا اظہار کیا ۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق مکسڈ ڈبلز ٹیبل ٹینس میں شمالی کوریا نے سلور اور جنوبی کوریا نے برانز میڈل جیتا تھا جبکہ مکسڈ ڈبلز میں چین نے سونے کا تمغہ جیتا تھا جس کے بعد میڈلز کے لیے پوڈیم پر شمالی اور جنوبی کوریا کے کھلاڑیوں نے سیلفی بنوائی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کمنٹیٹرز نے کھلاڑیوں کی سیلفی کو سپرٹ آف گیم بھی قرار دیا۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کے مابین کشیدگی پائی جاتی ہے جبکہ نیوکلیئر پاور شمالی کوریا، جنوبی کوریا کو اپنا دشمن قرار دیتا ہے ۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں