ملک میں پہلی بارآئی ٹی برآمدات 3 ارب ڈالرز سے بڑھ گئیں: شزہ فاطمہ

اسلام آباد :(دنیا نیوز) وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار آئی ٹی برآمدات 3 ارب ڈالرز سے بڑھ گئیں۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اجلاس ہوا، اجلاس کی صدارت وزیر مملک شزہ فاطمہ نے کی، اجلاس میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس میں وزیر مملکت پر کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ سی ای اور پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ ایک اور میٹنگ میں مصروف ہونے کی وجہ سے غیر حاضر ہیں۔

شزہ فاطمہ نے افسروں کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ سی ای او کو یہاں ہونا چاہیے تھا، پارلیمنٹ کی قائمہ کمیٹیاں اہم ہیں، یہاں حاضری یقینی بنائیں، میں نے آج اجلاس میں آئی ٹی برآمدات کے حوالے سے مفصل رپورٹ مانگی تھی، ابھی تک جواب نہیں ملا۔

جواب میں سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کےافسر ہمایوں مہمند نے کہا کہ ہم نے درخواست کی کہ دنیا کے دیگر ممالک سے تقابلی جائزہ بتایا جائے، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار آئی ٹی برآمدات 3 ارب ڈالرز سے بڑھ گئیں، ماہانہ بنیادوں پر آئی ٹی کا ریکارڈ ٹوٹ رہا ہے۔

اجلاس کے دوران چیئرپرسن کمیٹی انوشہ رحمان نے کہا کہ پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ ہر صورت آئندہ اجلاس میں ڈیٹا پیش کریں، چھوٹے چھوٹے اقدامات سے آگے بڑھ کر بڑے کام کرنے ہوں گے، ایف بی آر اور سٹیٹ بینک آج بھی آئی ٹی کمپنیوں کو تنگ کررہے ہیں، نئے فنائنس بل میں ریموٹ ورکرز کے لیے مسائل کھڑے کردیئے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں