اسماعیل ہانیہ کی نماز جنازہ کل تہران، تدفین دوحہ میں ہو گی

تہران: (دنیا نیوز) میزائل حملے میں شہید ہونے والے حماس سربراہ اسماعیل ہانیہ کی نماز جنازہ کل تہران میں ادا کی جائے گی۔

اسماعیل ہانیہ کی نماز جنازہ تہران کے فلسطین سکوائر پر ادا کی جائے گی، جمعہ کو دوحہ میں بھی اسماعیل ہانیہ کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔

قطر میں نماز جنازہ کے بعد اسماعیل ہانیہ کی تدفین جمعہ کے روز ہی دوحہ میں ہو گی۔

واضح رہے کہ پاکستان سمیت متعدد ممالک میں آج اسماعیل ہانیہ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی جب کہ متعدد مذہبی اور سیاسی جماعتوں نے کل بھی مختلف مقامات پر غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنے کا اعلان کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں