ہنی ٹریپ کیس: خلیل الرحمان قمر نے 8شریک ملزمان شناخت کرلیے

لاہور:(دنیا نیوز) ہنی ٹریپ اور اغوا برائے تاوان کیس میں خلیل الرحمان قمر نے مرکزی ملزمہ آمنہ عروج کے 8 شریک ملزمان کو شناخت کرلیا۔

ذرائع کے مطابق مرکزی ملزمہ آمنہ عروج کے 8 شریک ملزمان کی شناخت پریڈ میں نشاندہی ہو گئی، خلیل الرحمٰن قمر نے جیل میں ملزمان کوشناخت کیا، ملزم تنویر احمد، قیصر عباس، رشید احمد، فلک شیر، میاں خان کی شناخت ہوگئی۔

ان کے علاوہ جاوید اقبال، ذیشان قیوم اور معمون حیدر کی بھی شناخت ہوئی جب کہ ملزمہ آمنہ عروج کی بہن مریم اوراس کی دوست شمائل کوشناخت پریڈ میں ملزم قرار نہیں دیا گیا۔

واضح رہے شناخت پریڈ میں شناخت ہونے والے ملزمان کو جسمانی ریمانڈ کے لیے لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کردیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں