روپیہ پسپائی کا شکار، انٹربینک میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا

کراچی: (دنیا نیوز) انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 8 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 74 پیسے میں بند ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 66 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 280 روپے 60 پیسے میں فروخت ہورہا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں