بھارت جانیوالے طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

کراچی:(دنیا نیوز)غیرملکی ایئرلائن کی پرواز مسقط سے کیلی کٹ انٹرنیشنل ایرپورٹ جا رہی تھی کہ بھارتی مسافر کو دوران پرواز طبیعت بگڑنے پر کراچی ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت مانگی گئی۔

ذراٸع کے مطابق غیر ملکی ایئرلائن کے کپتان نے کراچی ایئر ٹریفک کنٹرول سے لینڈنگ کی اجازت ملنے پر طیارہ بحیرہ عرب سے واپس کراچی ایئر پورٹ کی طرف موڑ دیا۔

ہنگامی لینڈنگ سے قبل سول ایوی ایشن اور وفاقی وزارت صحت کے ڈاکٹرز کو کراچی ایئر پورٹ پر تیار رہنے کی ہدایت کی گئی، طیارہ میڈیکل ایمرجنسی کے طور پر کراچی ایرپورٹ لینڈ کر گیا۔

ذرائع سی اے اے کے مطابق بھارت جانے والے غیرملکی ایئر لاٸن کے طیارے میں 150 کے قریب مسافر سوار تھے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں