بجلی کے بلوں کی ادائیگی کیلئے عوام کو 10 روز کی چھوٹ مل گئی

اسلام آباد(دنیا نیوز)وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ملک بھر میں بجلی کے بلوں کی ادائیگی کی مقررہ تاریخ میں 10 دن کی توسیع کردی گئی ہے۔

 پاور ڈویژن کے اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر پاور ڈویژن نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو احکامات جاری کر دیے ہیں۔

پاور ڈویژن کے اعلامیے کے مطابق جولائی اور اگست کے بلوں کی ادائیگی کی مقررہ تاریخ میں 10 دن کی توسیع کی گئی ہے، اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے بجلی صارفین کی مشکلات کے پیش نظر یہ ہدایات جاری کی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں