افغانستان سے بغیر ویزے کے مال بردار گاڑیوں کے پاکستان داخلے پرپابندی عائد

خیبر: (دنیا نیوز) آج بروز جمعرات سے بغیر ویزے کے مال بردار گاڑیوں کے افغانستان سے پاکستان داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

کسٹم حکام کے مطابق افغان مال بردارگاڑیوں کے ڈرائیورز کے لیے ویزے کی درخواستوں پر آج سے عمل درآمد کا آغاز ہو گا۔

یاد رہے کہ افغان حکام کی درخواست پرجنوری سے 31 جولائی تک ویزے کی شرط میں نرمی کی گئی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں