مسافر طیارے کا پائلٹ دوران سفر بے ہوش ہو گیا

لندن:(ویب ڈیسک) لندن سے پرتگال جانے والی ایزی جیٹ ایئرلائن کی فلائٹ کے ساتھ ایک عجیب وغریب اور ناخوشگوار واقعہ پیش آیا جس میں دوران سفر جہاز کا پائلٹ بے ہوش ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ تین روزقبل پیش آیا۔

لندن سے پرتگال جانے والی فلائٹ کے پائلٹ کو لینڈنگ کے بعد پیرا میڈکس کے عملے نے اپنی تحویل میں لے لیا جس کے بعد اسے لِسبن کے سانتا ماریا ہسپتال میں داخل کروایا گیا، پائلٹ کے بے ہوش ہونے کے بعد فلائٹ میں ریڈ الرٹ جاری کیا گیا، پائلٹ کے بے ہوش ہونے کے باوجود 193 مسافروں کی یہ پرواز خیریت سے لینڈ کر گئی۔

ایزی جیٹ کے ترجمان نے غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایزی جیٹ اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ فلائٹ ای زیڈ وائی 2459 جو لوٹن سے لسبن جا رہی تھی اسے پائلٹ کی طبیعت ناساز ہونے کے باعث پیرا میڈکس کا سامنا کرنا پڑا۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ جہاز کے کیپٹن نے معمول کے مطابق فلائٹ ُاتاری اور تمام مسافر جہاز سے اتر گئے، فلائٹ کی سیفٹی پر کسی بھی قسم کو کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں