اسلام آباد کے 10 سول ججز کی سینئر سول جج کے عہدے پر پروموشن کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد کے 10 سول ججز کی سینئر سول جج کے عہدے پر پروموشن کا نوٹیفکیشن جاری ہو گیا۔

ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کی سفارش پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے منظوری دی، اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار سردار طاہر صابر نے ججز کی ترقی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

محمد انعام اللہ، محمد عباس شاہ، احتشام عالم خان اور مبشر حسن سینئر سول جج مقرر ہو گئے۔

عمر شبیر، رفعت محمود خان، صہیب بلال،، صنم بخاری، ملک امان اور محمد نوید خان بھی ترقی پانے کے بعد سینئر سول جج بن گئے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں