پی ٹی آئی والوں کی چیخ و پکار بتا رہی ہے کہ یہ جھوٹے اور چور ہیں: طلال چودھری

اسلام آباد: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ایک بار پھر پرانا مؤقف ہی دہرایا ہے، ان سے رہا نہیں جاتا۔

رہنما مسلم لیگ ن طلال چودھری نے کہا کہ تحریک انصاف کا اصل تھوڑے دنوں میں باہر آجانا ہے، یہ کسی بھی طرح مقدمات سے اپنی جان چھڑانا چاہتے ہیں۔

طلال چودھری نے کہا کہ توشہ خانہ ایک ایسی داستان ہے کہ پاکستانیوں کا سرشرم سے جھک جاتا ہے، انہوں نے توشہ خانہ میں کچھ نہیں چھوڑا، ہر چیز ہضم کرلی، پی ٹی آئی والے کہتے ہیں کہ تحفظ آئین اتحاد بنائیں گے، یہ تحفظ آئین نہیں بلکہ بانی پی ٹی آئی کی غلط کاریاں چھپانے کی کوشش ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر چوری نہ کی ہو تو ٖڈر نہیں ہوتا، کبھی آپ کو سپہ سالار نہیں پسند، کبھی آپ کو منصف اعلیٰ نہیں پسند، آپ کی چیخ و پکار بتا رہی ہے کہ آپ جھوٹے ہو اور چور ہو۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں