پیکا مقدمہ: رؤف حسن کی ضمانت منظوری کا حکم نامہ جاری

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پیکا کے تحت درج کیس میں پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن کی ضمانت منظوری کا حکم نامہ جاری کر دیا گیا، ڈیوٹی مجسٹریٹ عباس شاہ نے دو صفحات پر مشتمل حکم نامہ جاری کیا۔

عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ رؤف حسن و دیگر ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد کے بغیر عام نوعیت کے الزامات ہیں، پی ٹی آئی رہنما کے خلاف پراسیکیوشن کو ابھی الزامات ثابت کرنے اور ثبوت درکار ہیں۔

پیکا عدالت کا کہنا ہے کہ رؤف حسن کے خلاف کیس میں پراسیکیوشن کو مزید انکوائری کرنا درکار ہے،پی ٹی آئی رہنما کے خلاف کیس میں شریک ملزمان کو پہلے ہی ضمانت مل چکی ہے، رؤف حسن و دیگر ملزمان کی ضمانت بھی منظور کی جاتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں