پی آئی اے کا فیصل آباد سے جدہ کیلئے پروازوں کا آغاز

فیصل آباد:(دنیا نیوز) قومی ایئر لائنز(پی آئی اے) نے فیصل آباد سے جدہ پروازوں کا آغازکردیا۔

ترجمان کےمطابق پی آئی اے نے فیصل آباد سے جدہ کے لیے دو طرفہ پروازوں کا آغاز کر دیا، ہفتہ وار دو پروازیں فیصل آباد سے براہ راست جدہ روانہ ہوں گی، ان پروازوں کی دوبارہ شروعات سے خاص طور پر عمرہ زائرین کو خصوصی سہولیات دستیاب ہوں گی۔

پی آئی اے ترجمان نے بتایا کہ پہلی پرواز پی کے 763 سے 170 عازمین عمرہ کو چیف کمرشل آفیسر نوشیروان عادل نے رخصت کیا۔

اس موقع پر چیف کمرشل نوشیروان نے کہا کہ پی آئی اے اپنے مسافروں کو براہ راست سفری سہولیات کی فراہمی کے لئے ہمیشہ کوشاں رہتی ہے۔ جدہ کی پروازیں سعودی عرب میں روزگار کے سلسلے میں مقیم افراد کو بھی وطن واپسی کے لئے براہ راست سفر کی سہولت میسر آئے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ فیصل آباد کی کارباری برادری نے پی آئی اے کی جدہ کے لئے براہ پروازوں کا خیر مقدم کیا ہے،ایئرپورٹ پر ہی آئی اے کے ڈسٹرکٹ مینیجر شاہد حسین، سٹیشن مینیجر محمد عرفان، دیگر ایجنسیوں کے افسران نے مسافروں کو رخصت کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں