کے پی حکومت کا 9 مئی واقعات پر جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کیلئے خط پشاور ہائیکورٹ کو موصول

خیبر پختوخوا (دنیا نیوز) کے پی کے حکومت کا 9 مئی کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کیلئے خط پشاور ہائی کورٹ کو موصول ہو گیا۔

ایڈووکیٹ جنرل کے پی کے نے پشاور ہائی کورٹ کو 9 مئی واقعات کی انکوائری کے لیے مراسلہ ارسال کیا ہے، جس میں صوبائی حکومت نے ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سے جوڈیشل کمیشن کے لیے جج مقرر کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

صوبائی کابینہ نے27 جون کو 9 مئی واقعات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کی منظوری دی تھی،جس کے بعد ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا نے 29 جولائی کو پشاور ہائی کورٹ کو جوڈیشل کمیشن کے لیے جج مقرر کرنے کےلئے مراسلہ ارسال کیا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں