یوٹیلیٹی سٹورز کو دی جانے والی سبسڈی پر ٹرن اوور ٹیکس عائد

اسلام آباد: (دنیا نیوز) یوٹیلیٹی سٹورز کو دی جانے والی سبسڈی پر ٹرن اوور ٹیکس عائد کر دیا گیا۔

ذرائع فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مطابق رواں مالی سال یوٹیلیٹی سٹورز کو دی جانے والی سبسڈی پر 1.25 فیصد ٹیکس عائد ہوگا، رواں مالی سال ایف بی آر کو مجموعی طور پر 60 ارب روپے کی سبسڈی دی جائیگی، سبسڈی پر ایف بی آر رواں مالی سال تقریبا 1 ارب ٹیکس وصول کریگا۔

ذرائع ایف بی آر کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی سٹورز کو دی گئی سبسڈی کو آمدن کے طور پر سمجھ کر ٹیکس لگایا گیا ہے، سبسڈی پر ٹیکس عائد کرنے کیلئے رواں مالی سال فنانس بل کا حصہ بنا دیا گیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں:وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت ماہانہ سبسڈی میں اضافہ کر دیا گیا

ذرائع کے مطابق نقصان میں چلنے والی کمپنیوں کی آمدن پر 1.25 فیصد ٹرن اوور ٹیکس عائد ہے۔

واضح رہے کہ ایف بی آر نے گزشتہ مالی سال یوٹیلیٹی سٹورز کے اکاؤنٹ اٹیچ کر کے 4 ارب نکالے، ایف بی آر اور یوٹیلیٹی سٹورز کے درمیان سبسڈی پر ٹیکس عائد کرنے کا تنازع ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں