کونوے اور فن ایلن کا بھی نیوزی لینڈ کا سینٹرل کنٹریکٹ لینے سے انکار

کرائسٹ چرچ: (ویب ڈیسک) ڈیوون کونوے اور فن ایلن نے بھی نیوزی لینڈ کا سینٹرل کنٹریکٹ ٹھکرا دیا۔

ڈیوون کونووے نے سابق کپتان کین ولیمسن کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عام معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس میں انہوں نے سری لنکا کے خلاف وائٹ بال میچز کے سوا باقی انٹرنیشنل مقابلوں کیلئے خود کو دستیاب ظاہر کیا ہے۔

سری لنکا سے یہ سیریز جنوری میں شیڈول ہے تاہم کونووے اس دوران جنوبی افریقی لیگ میں ممکنہ طور پر جوبرگ سپرکنگز کی نمائندگی کریں گے۔

دوسری جانب ہارڈ ہٹنگ وائٹ بال اوپنر فن ایلن خود کو سینٹرل کنٹریکٹ کی زنجیروں سے آزاد کرنے کے بعد اب فرنچائز لیگز میں ڈالر کمائیں گے۔

فن ایلن کو نیوزی لینڈ کرکٹ کی جانب سے کونووے جیسا ایگریمنٹ آفر نہیں کیا گیا تاہم وہ بھی دستیابی کی صورت میں نیشنل ٹیم سلیکشن کے اہل ہوں گے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں