چاغی : دالبندین سے 5 افراد کی لاشیں برآمد

چاغی : (دنیانیوز/ویب ڈیسک ) بلوچستان کے ضلع چاغی کے علاقے دالبندین سے 5 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جن کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق چاغی کے صدر مقام دالبندین کے علاقے میں مغربی بائی پاس کے قریب 5 افراد کی لاشیں ملی ہیں، اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پرپہنچ گئی۔

پولیس کاکہنا ہے کہ تمام افراد کو فائرنگ کرنے کے بعد قتل کر کے بجلی کے کھمبوں سے باندھا گیا تھا۔

ریسکیو کے عملے نے لاشوں کو کھمبوں سے علیحدہ کرکے انہیں شنا خت، پوسٹ مارٹم اور ضروری کارروائی کے لیے دالبندین ہسپتال منتقل کر دیاہے۔

پولیس نےلا شیں ملنے کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں