ملک میں انٹرنیٹ سروسز بحال، ایپس میں ڈاؤن لوڈنگ کا مسئلہ حل

اسلام آباد: (حریم جدون) ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز بحال ہونے سے گزشتہ دو ہفتوں سے جاری سوشل میڈیا ایپس میں ڈاؤن لوڈنگ کا مسئلہ بھی حل ہو گیا۔

واٹس ایپ پر تصویروں اور میسجز کی ڈاؤن لوڈنگ بحال ہو گئی ہے جبکہ فیس بک اور انسٹا گرام کا مسئلہ بھی حل ہو گیا ہے جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے سکھ کا سانس لیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دو ہفتوں سے ملک کے مختلف شہروں میں موبائل ایپس میں ڈاؤن لوڈنگ سپیڈ انتہائی سست روی کا شکار ہو گئی تھی۔

قبل ازیں 31 جولائی کو بھی ملک بھر میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی (پی ٹی سی ایل) کا انٹرنیٹ سسٹم ڈاؤن ہونے سے انٹرنیٹ سروس شدید متاثر ہوئی تھی جس سے بینکوں سمیت آن لائن کاروبار سے منسلک اداروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں