بشریٰ بی بی اور نجم ثاقب مبینہ آڈیو لیک کیس سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور نجم ثاقب سے متعلق مبینہ آڈیو لیک کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا۔

عدالتِ عظمیٰ کے جسٹس امین الدین کی سربراہی میں دو رکنی بنچ 19 اگست کو سماعت کرے گا، جسٹس نعیم اختر افغان بنچ کا حصہ ہوں گے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم ثاقب کی آڈیو لیکس کے حوالے سے مقدمے کا اسلام آباد ہائیکورٹ کا 25 جون کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا نجم ثاقب کی درخواست پارلیمانی کمیٹی کی طلبی کیخلاف تھی جو معاملہ ختم ہو چکا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ غیرمؤثر درخواست کے نکات سے ہٹ کر کارروائی کر رہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں