لاہور: ڈاکٹرشاہد صدیق کے قتل میں ملوث شوٹرسمیت 4 ملزمان گرفتار

لاہور: (دنیانیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و نجی ہسپتال کے مالک ڈاکٹر شاہد صدیق کے قتل میں ملوث شوٹر سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ ایک تاحال فرار ہے۔

پولیس تحقیقات کے مطابق ڈاکٹر شاہد کے قتل کے جائے وقوعہ پر ملزمان عبدالقیوم ،سجاد، شاہد اور نوازش پہنچے، ملزم نوازش نے ڈاکٹر شاہد پر فائرنگ کی، ملزم سجاد اور شاہد نے ڈاکٹر شاہد صدیق کی نشاندہی کی تھی اور موقع واردات پر موجود رہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے تھے ، اس قتل کا مقدمہ تھانہ کاہنہ میں درج کیا گیا، پولیس نے ملزمان عبدالقیوم، نوازش،سجاد اور شاہد کو گرفتار کرلیا، سجاد اور شاہد سگے بھائی جبکہ فرار ملزم شہریار سجاد کا بیٹا ہے۔

پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزمان نے اعتراف جرم کرلیا ہے جبکہ ملزم نوازش سے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا گیا، پولیس نے وقوعہ میں استعمال ہونے والی گاڑی پہلے ہی قبضہ میں لے لی تھی۔


 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں