پی ٹی اے، نادرا کے اشتراک سے ٹیلی کام کمپنیوں اور لائسنس کیلئے بائیو میٹرک تصدیق شروع

اسلام آباد :(دنیا نیوز) پی ٹی اے اور نادرا ٹیکنالوجیز لمیٹڈ کے اشتراک سے ٹیلی کام کمپنیوں اور لائسنس کے درخواست گزاروں کی بائیومیٹرک تصدیق کا کام شروع کردیا گیا۔

نادرا کے ترجمان کے مطابق ای سہولت کے ملک گیر نیٹ ورک کے ذریعے ٹیلی کام سہولیات کے درخواست گزاروں اور لائسنس یافتگان کی تصدیق کی جائے گی ، پی ٹی اےاور نادرا ٹیکنالوجیز لمیٹڈ کے مشترکہ نظام نے شیڈول کے مطابق 14 اگست سے کام شروع کر دیا۔

ترجمان نے کہا کہ نئے نظام کے تحت پی ٹی اے لائسنس کے درخواست گزار کا پروفائل بنا کر متعلقہ کمپنی کو ٹریکنگ آئی ڈی فراہم کرے گا، کمپنی کے متعلقہ افراد ٹریکنگ آئی ڈی اور اصل شناختی کارڈ کے ہمراہ قریبی ای سہولت مرکز پر جا کر بائیومیٹرک تصدیق کرا سکیں گے۔

نادرا ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ منصوبے پر عملدرآمد سے ملک میں ٹیلی کام خدمات کی فراہمی کے لئے لائسنسوں کے اجراء کی کارروائی کو تیز اور آسان بنانے میں مدد ملے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں